شاہد آفریدی کی پسندیدہ ٹیم جرمنی، ہالینڈ وقار یونس کی فیورٹ –

آل راونڈرشاہد آفریدی نے فٹ بال میں اپنی پسندیدہ ٹیم تبدیل کرکے پرتگال کی جگہ جرمنی کی حمایت شروع کر دی ہے، جو سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، جب کہ کوچ وقار یونس ہالینڈ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ فٹ بال کا آغازہوا تو آفریدی کی فیورٹ ٹیم کرستیانو رونالڈو کی پرتگال تھی ، اور یہ فیصلہ غلط بھی نہیں تھا ،تا ہم وہ دوسرے مرحلے میں باہر ہوگئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آفریدی سے جب ایک تقریب میں فٹ بال کے بارے میں سوال کیا گیا تو کہا کہ میری ٹیم پرتگال کی تھی جو باہر ہوگئی ہے ، اب میرے خیال میں جرمنی کی کارکردگی اچھی ہے،اور میں جرمنی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس ہالینڈ کو ورلڈ کپ میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی ٹیم مجھے پسند ہے، میرے ایک دو پسندیدہ کھلاڑی بھی اس میں شامل ہیں میں چاہوں گا کہ ہالینڈ ورلڈ کپ جیتے۔ وقار کا کہنا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے، اور تقریباً تمام ہی ٹیمیں ہم پلہ ہیں۔ ہر کوچ نے اپنی ٹیم پر سخت محنت کی ہے اور ان کی منصوبہ بندی میدان میں نظر بھی آ رہی ہے، لہٰذا فاتح ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کرنا آسان نہیں ہے۔ یونس خان ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسد شفیق اور شان مسعود کی فیورٹ ٹیم جرمنی ہے جبکہ فواد عالم اور وہاب ریاض برازیلین ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.