امریکا میں 238 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے –

یوم آزادی کے موقع پر پریڈ، پکنک، آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے، موسیقی کی محافل بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ نیشنل مال پر آتش بازی اور محفل موسیقی کی ایک شاندار تقریب ہونے والی تھی۔

واشنگٹن ) امریکا بھر میں ملک کی برطانیہ سے آزادی کی 238ویں سالگرہ روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایسے ڈرامے بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں ملک کی تاریخی شخصیات کے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے، جن میں تھامس جیفرسن ،بنجا مین فرینکلن اور جان ایڈمز شامل ہیں، جو اعلانِ آزادی پڑھیں گے۔ تاہم، ایسے میں جب سمندری طوفان ’آرتھر‘ کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، خراب موسم لاکھوں امریکیوں کے جشن کے پروگرام میں حائل ہوسکتا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.