شاہد آفریدی اور زرین خان کی جوڑی نے دھوم مچادی

کراچی: 

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ساتھ اشتہار میں کام کیا ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کرکٹ کے میدانوں پر راج کرنے والے شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور شاہد آفریدی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کئی بار کرچکی ہیں۔ اکتوبر میں دبئی میں ٹی 10 کرکٹ میلے کی فرنچائز ٹیموں کی لانچنگ تقریب کے دوران انہوں نے شاہد آفریدی کے لیے سب کے سامنے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شروع سے ہی شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پختون فرنچائز کو سپورٹ کررہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.