شان مسعود کو آئوٹ دینے پر ٹیکنالوجی فراہم کرنیوالے ادارے نے غلطی تسلیم کر لی

ڈیٹا انٹری میں غلطی ہونے کی وجہ سے ہاک آئی ٹیکنالوجی کے فریمز درست انداز میں موصول نہ ہوسکے :ترجمان ادارہ

دبئی:) انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیسیشن ری ویو کے لیے ہاک آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میں شان مسعود کے ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے کے لیے غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ دبئی ٹیسٹ میں شان مسعود کے آؤٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا جس پر آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان ٹیم انتظامیہ ، آئی سی سی آفیلشلز اور ہاک آئی انتظامیہ کی ملاقات ہوئی ۔ اس دوران ہاک آئی انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ شان مسعود کے معاملہ میں ڈیٹا انٹری میں غلطی ہوئی جس کی وجہ فریمز کا ٹھیک نہ ہونا تھا ۔ لیکن ساتھ ہی ہاک آئی انتظامیہ نے یہ دعوی کیا کہ اگر اینٹری مکمل ہوتی تب بھی شان مسعود آؤٹ تھے ۔

تبصرے بند ہیں.