ڈیوڈ وارنر نے اپنی سنچری کو فلپ ہیوز کے نام کردیا

آنجہانی فلپ ہیوز کے ساتھی آسٹریلوی کرکٹرز غم سے باہر آنے لگے۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں اوپنر وارنر نے اپنی سنچری کو سابق بیٹسمین فلپ ہیوز کے نام کر دیا۔ کہتے ہیں رنز بناتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ ادھر خطرناک بولر شان ایبٹ نے بھی بولنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے اوور میں بھی بونسر کیا۔ 

ایڈیلیڈ:) نوجوان آسٹریلوی کرکٹر کی حادثاتی موت کے بعد التوا کا شکار سیریز کا پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں شروع ہو گیا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر ڈالی۔ اپنے اس اعزاز کو آنجہانی ہیوز کے نام کرتے ہوئے وارنر کہتے ہیں کہ رنز بناتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ وہ ایک سو پینتالیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں بھی سابق آسٹریلوی بیٹسمین کی یاد کو تازہ کیا گیا۔ میچ سے پہلے خاموشی ہی نہیں بلکہ آنجہانی ہیوز کی ٹیسٹ کیپ نمبر 408 کو نمایاں کرکے لکھا گیا۔ دونوں ٹیمیں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں آئیں۔ فلپ ہیوز کو اعزازی طور پر تیرہویں کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا۔ دوسری جانب فلپ ہیوز کو بائونسر مارنے والے نیو ساؤتھ ویلز کے شان ایبٹ اِن ایکشن ہوگئے ہیں۔ کوئنز لینڈ کے خلاف انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے پہلے اوور کی پانچویں گیند کو بطور باؤنسر کیا۔

تبصرے بند ہیں.