شام میں سڑک كنارے نصب بم دھماكے سے 19 افراد ہلاک، 4 زخمی

دمشق: شام میں سڑک كنارے بم دھماكے كے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ غیر ملكی خبررساں ادارے كے مطابق شامی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے جیورائن میں مسافر بس شر پسندوں کی جانب سے سڑک کے كنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، امدادی کارکنوں نے زخمیوں كو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں گزشتہ دو برس سے جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں دیگر ملکوں میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.