شادی کب کرنی ہے ، سلمان اورمجھ سے یہ سوال کرنا چھوڑ دیں : تبو

بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے اور سلمان خان سے یہ پوچھ پوچھ کر کہ ، ”شادی کب کرو گے“تھکے نہیں ، لیکن میرے خیال میں اب انہیں ہم دونوں کو یہ سوال کرنا ہی چھوڑ دینا چاہئے۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ فرح کی چھوٹی بہن اداکارہ تبسم ہاشمی المعروف تبو نئی فلم حیدر میں شاہد کپور کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے ، اس کردار کے بارے میں کہا کہ میں رول کو دیکھتی ہوں ، چاہے وہ ماں کا ہو ، بہن کا یا چچی کا۔ میڈیا سے گفتگو میں تبو نے کہا کہ مجھے یہ کریکٹر اچھا لگا اور میں نے اس کو قبول کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم حیدر شیکشپیئر کے ایک ٹریجڈی ڈرامے ہیملٹ سے ماخوذ ہے ، جس میں ماں اور بیٹے کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق کو دکھایا گیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ ایک شرمیلی اداکارہ ہے ، جب کہ فلم کی پروموشن کے لئے کافی بے باک ہونا پڑتا ہے ، تبو نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ کرنا پڑ جاتا ہے۔ شادی کے سوال پر کہا کہ اب تو یہ سوال سن سن کر تنگ آ چکی ، اب لوگوں کو یہ سوال ہی نہیں کرنا چاہئے۔ –

تبصرے بند ہیں.