سی پیک سے نئی گلوبل ویلیوچینزجنم لیں گی، ماہرین

اسلام آباد:  چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ان 6 عظیم منصوبوں میں اہم ترین منصوبہ ہے جس کے نتیجے میں دنیا میں بڑی جیواکنامک تبدیلیاں رونما ہوں گی اور نئی گلوبل ویلیو چینز جنم لیں گی، پاکستانی کاروباری برادری کو ان کا حصہ بننے اور ان سے ممکنہ فوائد سمیٹنے کے لیے تحقیق وترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے تحت’’پاک چین اقتصادی راہداری کے مواقع اور رکاوٹیں، پاکستان کی صنعت و تجارت کے لیے امکانات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں چینی اقتصادی امور کے ماہر ظہیر الدین ڈار نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث پاکستانی تاجر و صنعتکار چینی کمپنیوں سے اشتراک کر کے اپنی استعداد، پیداوار اور منافع میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.