بنگلا دیش؛ دھاکا ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزمان ہلاک

ڈھاکا: بنگلا دیشی پولیس نے گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 دہشت گردوں کی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کے نواحی علاقے نارائن گنج میں پولیس نے ایک عمارت کی تلاشی لینا شروع کی تو ملزمان سے مقابلہ و گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکا ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکا میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.