پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے

لارڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے ٹکرائیں گی۔ قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز محمد حفیظ زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، قومی ٹیم میں سمیع اسلم اور یاسر شاہ کی واپسی متوقع ہے۔ کرکٹ ماہرین لیگ اسپنر یاسر شاہ کو موقع دینے کے حق میں ہیں تاہم ٹیم میں شامل محمد نواز اور عماد وسیم کی جانب سے بھی قابل اطمینان کارکردگی پیش کی گئی۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور انگلش کپتان این مورگن لارڈز ٹیسٹ میں بھی پہلے میچ کی فاتح ٹیم کو ہی کھلانے کے حق میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.