سی بی آئی نے جیا خان کی موت کو خودکشی قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی موت کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا ہے،بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے بمبے ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیا خان کا قتل نہیں ہوا بلکہ یہ معاملہ خودکشی کا ہے۔

دوسری طرف جیا خان کی والدہ رابعہ خان کا دعوی ہے کہ ان کی بیٹی کا قتل ہوا ہے اور ملزم سورج پنچولی کو بچانے کے لیے سی بی آئی اس کو خودکشی بتا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی افسرکی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ کسی شخص کے کھڑکی کے ذریعے کمرے میں داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے جیا خان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی تھی۔ جیا کے گلے پر جس نشان کی بات کہی جا رہی ہے، وہ دوپٹے کی وجہ سے بھی لگ سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.