سی آئی اے کو ٹارگٹڈ کلنگ سے واپس جاسوسی کی طرف لے جانے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی حکومت نے سی آئی اے کوٹارگٹڈکلنگ کے خفیہ آپریشنزسے ہٹاکراس کے اصل کردارجاسوسی کی طرف واپس لے جانیکا فیصلہ کیاہے۔ امریکی اخبارکے مطابق نائن الیون کے بعد سی آئی اے میں کائونٹرٹیررازم سینٹرقائم کیاگیا۔اس کاکام ایسے افراد کو ڈھونڈنااورمارناہے جنہیں امریکا کیلیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان، یمن اوردیگرعلاقوں میںٹارگٹڈکلنگ آپریشنزکیلیے متنازع ڈرون حملے سی آئی اے کے سب سے بڑے ہتھیارکے طور پرسامنے آئے۔اب اوباماانتظامیہ نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت کائو نٹرٹیررازم سینٹرکے آپریشنزبندکردیے جائیںگے اورسی آئی اے کو جاسوسی اوراسٹریٹجک تجزیوںکے روایتی کردارکی طرف واپس لایا جائیگا۔ امریکی حکام کاکہناہے کہ نئی پالیسی کے تحت ڈرون پروگرام پینٹاگون کے حوالے کیاجارہاہے۔
تبصرے بند ہیں.