سیکیورٹی ادارے ناکامی تسلیم کریں،الیکشن کمیشن کو ذمے دار نہ ٹھرائیں، فخر الدین ابراہیم

اسلام آباد / پشاور: چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان جسٹس (ر) فخرالدین نے ملک میںامن وامان کی صورت حال پراظہارتشویش کیاہے اورکہاہے کہ تمام سیکیورٹی اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے مل کرسیکیورٹی پلان بنائیں اورامن و امان قائم رکھنے کے ذمے دارادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں۔ الیکشن کمیشن کو اس کاذمے دارنہ ٹھہرائیں۔ثناء نیوز کے مطابق ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہاہے کہ سیکیورٹی سے متعلقہ ادارے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں اس سے قبل کہ بہت دیرہو جائے انھو ں نے کہاکہ متعلقہ کوارٹرز یہ سمجھیں کہ لوگوں کے صبرکی بھی ایک حدہے انھو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرامن و امان کی صورت حال کے بارے میں الزامات غلط ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ذمے داری امن وامان کاقیام نہیں بلکہ صاف وشفاف انتخابات کاانعقادہے جو بھی ادارے ہیں وہ آئینی طورپراس بات کے پابندہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں انھو ں نے مزیدکہاکہ الیکشن کمشن نے پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ تمام اداروں کے ساتھ شیئرکی تھی اورکہاگیاتھاکہ اس پرعملدرآمدکیاجائے تو امن و امان کی صورتحال بہترہو سکتی ہے لیکن ایسانہں ہواامن وامان کے حوالے سے صرف بیانات ہی سامنے آتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 11مئی کوووٹ ڈالنے کیلیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی قراردیاہے۔ترجمان کے مطابق اصل قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے بغیرکسی ووٹرکوووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ کوئی دوسری دستاویز، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اورشناختی کارڈ کی کاپی ووٹ کیلیے قابل قبول نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے ڈیوٹی انجام دینے والوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرکی تاریخ میں توسیع کردی ہے اب پولنگ کے لیے دوسرے حلقوں یاعلاقوںمیں ڈیوٹی انجام دینے والے پریذائڈنگ افسران اسسٹنٹ پریذئڈانگ افسران سمیت دیگرپولنگ عملے کے افرادپولیس اہلکارجن کی ڈیوٹی لگائی گئی وہ اپنے حلقے کے ریٹرننگ افسران کو درخواستیں تین مئی تک دے سکتے ہیں۔آن لائن کے مطابق مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ضابطہ اخلاق پرپابندی کے حوالے سے مبصرین سے حلف نامہ بھی لیاجائے گا۔ آئی این پی کے مطابق اسلام آبادکے دوحلقوںاین اے 48 اور49 میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کوسیکیورٹی پلان موصول ہوگیاہے جس کے تحت 11 مئی کواسلام آبادکے داخلی وخارجی راستوںپر70 ناکے لگانے کافیصلہ کیاگیاہے ‘ اسلام آباد میں24 پولنگ سٹیشنزکوحساس ترین جبکہ 65 پولنگ اسٹیشنوں کوحساس قراردے دیاگیا۔ پشاورسے سٹاف رپورٹرکے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے انتخابات کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیاہے جس کے تحت مرکزنے صوبہ کوایف سی کی 50 پلاٹونزاسلام آبادسے بھجوانے کے علاوہ اضافی 3000 ایف سی اہلکاربھی بھجوانے کافیصلہ کیاہے ۔صوبہ بھرکے9031 پولنگ سٹیشنوںمیں سے 5368 کوانتہائی حساس اورحساس قراردیاگیاہے اور3663 فیصدپولنگ سٹیشن نارمل قراردیئے گئے ہیں آن لائن کے مطابق پولنگ کے روزصوبے میں عام تعطیل کافیصلہ کیاگیاہے تمام پرائیویٹ دفاترتجارتی مراکزبھی بندرہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.