اسلام آباد:سینیٹ میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، تحریک قائد ایوان سینیٹ و وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈال کر پانچ اگست کو ایک غیر آئینی کام کیا، انڈیا نے عالمی قوانین کا مذاق اڑایا ۔۔کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی، اور اس معاملے پر عالمی فورمز سے رجوع کیا، کشمیر کی آزادی تک پاکستان چین سے نہیں بیٹھے گا۔
تبصرے بند ہیں.