Latest National, International, Sports & Business News

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں شدید تلخ کلامی، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد: حکومتی رویے پر اپوزیشن اراکین نے سینیٹ کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں سوالوں کے جوابات غیر تسلی بخش دینے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جو بڑھتے بڑھتے اتنی شدید ہوگئی کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو مائیک بند کرانے پڑے۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے پر چیختے اور لفظوں کی بوچھار کرتے رہے جس کے بعد حکومتی اراکین کے اس رویے پر اپوزیشن نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

تبصرے بند ہیں.