سینئر وکیل نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کےخلاف کراچی اور حیدرآباد میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کراچی: سینئر وکیل نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کے خلاف سندھ بارکونسل کی اپیل پر وکلا نے کراچی اورحیدرآباد میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ سے سینئر وکیل نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کے خلاف کراچی اورحیدرآباد کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جس کے باعث آئے روز وکلا کو قتل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے وکلا کی حفاظت کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینئر وکیل اور مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر نعمت اللہ رندھاوا کو قتل کردیا تھا۔ نعمت اللہ رندھاوا کی نمازجنازہ آج ناظم آباد میں ادا کی جائےگی۔

تبصرے بند ہیں.