Latest National, International, Sports & Business News

سینئرز نہ جیت سکے لیکن جونیئرز نے سری لنکا میں فتح حاصل کر لی

بنگلا دیش میں سینئرز تو نہ جیت سکے لیکن سری لنکا میں جونیئرز نے آخر کار ایک فتح حاصل کر ہی لی۔

کولمبو: () Un official ون ڈے میں پاکستان اور سری لنکا اے کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ میزبان کھلاڑیوں نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 277 رنز جوڑے۔ جواب میں پاکستان اے نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے مختار احمد 90 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جس سے ٹیم فتح کے قریب ہو گئی۔ کپتان فواد عالم نے قائدانہ بلکہ فاتحانہ اننگز کھیلی ان کے ناٹ آؤٹ ستر رنز نے پاکستان اے کو چھ وکٹ کی کامیابی دلائی۔ اس جیت کے باوجود تین میچوں کی سیریز دو ایک سے سری لنکا اے کے نام ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.