آئی سی سی نے جھگڑا کرنے پر وہاب ریاض اور شکیب الحسن کو جرمانہ کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلنا ٹیسٹ میں جھگڑا کرنے والے وہاب ریاض اور شکیب الحسن کو جرمانہ کر دیا۔ تلخ کلامی کا معاملہ شکیب الحسن سے شروع ہوا۔

دبئی:  بنگلا دیش کے شہر کھلنا میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل وہاب ریاض اور شکیب الحسن کی جھڑپ کے باعث توجہ کا مرکز بنا۔ جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔ وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان جھڑپ اور اس پر سزا میچ ریفری جیف کرو کی رپورٹ پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ کلامی سے توتو میں میں کا معاملہ شکیب الحسن سے شروع ہوا۔ بنگلا دیشی بلے باز نے پاکستانی بولر دھوکہ باز کہا جس پر بات بڑھ گئی اور فیلڈ امپائر سمیت کپتان مصباح الحق کو مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.