ہنگو: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 9 شدت پسند مارے گئے

ہنگو میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 9 شدت پسند مارے گئے۔

ہنگو: () تحصیل ٹل کے علاقوں درسمند، ترواوڑی میں پاک فوج کی تازہ کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 9 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی۔ زرائع کے مطابق شیلنگ کے باعث 7 شدت پسند زخمی جبکہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔ ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پراوزوں کے باعث شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.