سیاہ فام قتل کے خلاف وائٹ ہاوس میں داخلے کی کوشش پر ٹرمپ کا انتباہ

مظاہرین نے اندرآنے کی کوشش کی توانہیں خونخوار کتوں ، جدید ہتھیاروں سے لیس اہلکاروں کا سامنا کرنا ہو گا،بیان

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی موت کو برا سانحہ قرار دیتے ہوئے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں خونخوار کتوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس اہلکاروں کا سامنا کرنا ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے واشنگٹن ڈی سی کی میئر پر وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج روکنے کے لیے پولیس نہ بھیجنے کا الزام بھی

لگایا گیا ۔جبکہ میئر کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں، مگر ٹرمپ انھیں تقسیم کر رہے ہیں۔ نیویارک کے میئربل ڈی بلیسیو نے کہا کہ سیاہ فام امریکی کے قتل کی آزادانہ تحقیقات اور ملوث افراد سے جوابدہی کی جانی چاہیے۔سیاہ فام امریکی کے سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل کے خلاف احتجاج برطانیہ تک پہنچ گیا ہے جہاں دارالحکومت لندن میں احتجاج کیا گیا، اس موقع پر جارج فلوئیڈ کی یاد میں خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.