سیاسی محاذ آرائی میں شدت کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی

کراچی…..سیاسی محاذ آرائی میں شدت آنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مندی دیکھی گئی۔ ہفتے کے آغاز سے اب تک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں تقریباً ساڑھے 9سو پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ بدھ کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100انڈیکس 293 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29ہزار 383 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران 100انڈیکس میں 932 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث انویسٹرز بھی بے یقینی کا شکار ہوگئے ہیں اور کمپنیوں کے اچھے نتائج کے باوجود یہ سرمایاکاری میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.