اسرائیل کے مخالف برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے حملے میں زخمی

لندن میں اسرائیل مخالف برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوےپرحملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور جبڑا ٹوٹ گیا۔

لندن () برطانوی میڈیا کے مطابق جارج گیلوے لندن میں ناٹنگ ہل کے مقام پر لوگوں کےساتھ تصاویر بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر حملہ کر۔دیا۔ حملے میں انہیں سر پر چوٹیں آئیں اور جبڑا ٹوٹ گیا۔ جارج گیلوے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوراًحملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہالو کاسٹ سے متعلق نعرے لگا رہا تھا۔ اس لیے خیال کیا جارہا ہے کہ حملہ آور اسرائیلی ہو سکتا ہے۔ جارج گیلوے نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی تھی ، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.