زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے 328 رنز کا پہاڑ 47 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جس میں ڈوپلیسز اور ڈیویلیئرز نے سنچریاں بنائیں ، جب کہ فنچ کی سنچری رائیگاں گئی۔
ہرارے (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 327 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ فنچ نے 102 رنز بنائے جب کہ ہیوز اور بیلی نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ مورکل ، میکلارن اور عمران طاہر نے دو دو وکٹ لئے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 46.4 اوورز میں ہدف صرف تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ڈی کاک اور ہاشم آملہ بالترتیب 19 اور 24 رنز بنائے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد پلیسز اور کپتان ڈی ویلیئرز کے درمیان 206 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ پلیسز 106 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، جب کہ کپتان ڈی ویلیئرز نے 136 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈومنی 33کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ سٹارک کو دو وکٹیں ملیں۔ ڈی ویلئرزنے مین آف دی میچ کا اعزاز لیا۔ –
تبصرے بند ہیں.