اس میچ میں صرف 4.4 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا ، جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 31 رنز بنا لئے تھے۔
بیسی ٹیری (ویب ڈیسک) مہمان بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، اور تعمیم اقبال اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ مگر ابھی پانچ اوورز بھی مکمل نہ ہوئے تھے کہ بارش نے آن لیا۔ جب بارش رکی تو پچ کا جائزہ لیا گیا ، مگر وہ اس قابل نہ تھی کہ میچ ہو پائے ، چنانچہ امپائروں نے میچ بغیر نتیجے کے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تعمیم اقبال 11 اور انعام الحق 19 رنز پر کھیل رہے تھے۔ یہ ایک ہی ٹی ٹونٹی تھا جو بارش کے سبب نہ ہو سکا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ ستمبر سے کنگز ٹاون میں شروع ہو گا۔ تین میچوں کی ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز پہلے ہی کلین سویپ کر چکا ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.