بارش سے متاثرہ میچ میں سریش رائنا کی سنچری اور جاڈیجہ اور ایشون کی شاندار باولنگ کی بدولت بھارت نے میزبان انگلینڈ کو 133رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میںایک صفر کی برتری لے لی ہے۔
کارڈیف (نیٹ نیوز) دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون دے بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔ کارڈیف میں ہونے والے اس دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر 304رنز بنائے ۔سریش رائنا نے پورے 100رنز،کپتان دھونی نے 52اورروہت شرما نے بھی 52اور ریہانے نے 41رنز بنائے۔ووکس نے چار وکٹ لئے۔بارش کے باعث انگلینڈ کے لئے ہدف 47اوورز میں 295رنز کا دیا گیا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 161پر ڈھیر ہو گئی۔ہیلز 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی اور ایشوین نے دو دو اور جاڈیجہ نے چار وکٹ لئے۔رائنا نے جنہوں نے ایک وکٹ بھی لی مین آف دی میچ کا اعزاز لیا۔ –
تبصرے بند ہیں.