سہ ملکی سیریز : آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں ڈومنی اور مورکل کی شرکت مشکوک

زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لئے جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑیوں مورکل اور ڈومنی کی شرکت فٹنس کے مسائل کی وجہ سے مشکوک ہے۔ فائنل آج ہرارے میں پاکستانی وقت کے مطابق دوہر ساڑھے بارہ بجے کھیلا جا رہا ہے۔

ہرارے (نیٹ نیوز) میزبان ٹیم زمبابوے حسب توقع کمزور ثابت ہوئی اور سہ ملکی سیریز میں اس کے کھاتے میں آسڑیلیا کے خلاف ایک تاریخی فتح کے علاوہ کچھ نہ آ سکا۔ ہرارے میں آ ج فائنل میچ دنیا کی ایک روزہ میچوں کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے ، جس میں افریقی ٹیم کو اپنے دو اہم کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا ہو ہے۔ علاوہ ازیں آسٹریلیا کے خلاف اس سے پہلے ہونے والے پول میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باعث بھی جنوبی افریقی ٹیم کسی حد تک دباو میں ہو گی۔ اس صورت حال میں کہ جب ڈیوڈ ملر بھی اپنی بیٹنگ فارم کی تلاش میں ہوں تو کپتان ڈیویلیئرز اور ہاشم آملہ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کو اپنے اوریجنل کپتان کلارک کی غیر موجودگی کا بھی سامنا ہے جو زخمی ہو کر سڈنی میں زیر علاج ہیں۔ ان حالات میں مبصرین کی رائے میں یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ میچ ہو گا ، تا ہم اگر اس میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کرنا ہے تو اس کے ابتدائی چار بلے بازوں میں سے کم از کم دو کو ایک ٹھوس اور لمبی اننگز کھیلنا ہوں گی ، کیونکہ باولنگ میں افریقی ٹیم اپنے حریف سے کم نہیں ہے۔ تا ہم ساتھ ہی یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ہاتھ پاوں پھول جاتے ہیں اور وہ بڑے سکون کے ساتھ مد مقابل ٹیم کی جھولی میں فتح رکھ دیتی ہے –

تبصرے بند ہیں.