سکھر: سکھر سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی سے گیسٹرو کا مرض بے قابو ہوگیا سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں پچاس سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔سکھر سمیت اندرون سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے شدید گرمی اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچوں میں گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ روزانہ بچوں کی بڑی تعداد سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں لائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بچوں کو پانی ابال کر پلائیں اور گرمی سے دور رکھیں۔ شہر میں گلے سڑے پھلوں اور غیر معیاری مشروبات سے اجتناب کریں۔
تبصرے بند ہیں.