سکھر:بجلی کی لوڈشیڈنگ ،شہری دستی پنکھے اٹھا کر سراپا احتجاج
سکھر: سکھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری دستی پنکھے اٹھا کر سراپا احتجاج بن گئے، روزانہ اٹھارہ گھنٹے طویل لوڈشیڈ نگ سے نجات دلائی جائے،شہریوں کا مطالبہ،سکھر شہر کے بیشتر علاقوں میں آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں، نیو پنڈ میں علاقہ مکین دستی پنکھے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کرنے والے لوڈشیڈنگ ہائے ہائے کے نعرے لگا رہے تھے،شہریوں کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ نے زندگی عذاب کردی ہے گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اٹھارہ گھنٹے تک ہوگئی ہے، کاروبار ٹھپ اور گھریلو معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں، ،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد نجات دلائی جائے۔
تبصرے بند ہیں.