سڈل اور مچل مارش نے اپنے کوچ ڈیرن لی مین کا نیند میں ہی انٹرویو کرلیا

پرتھ: آسٹریلوی کرکٹرز پیٹرسڈل اور مچل مارش نے اپنے کوچ ڈیرن لی مین کا نیند میں ہی انٹرویو کرلیا۔

کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کیلیے یہ انٹرویو اس وقت لیا گیا جب ٹیم ہوائی جہاز پر برسبین سے پرتھ جارہی تھی اور لی مین اپنی سیٹ پر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے۔ سڈل نے کہا کہ ہم اب لی مین سے ان کے کوچنگ اسٹائل اور تکنیک کے بارے میں سوال کرتے ہیں، جب جواب نہیں آیا تو اگلا سوال داغ دیا اور پھر خود ہی بولے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، انھوں نے بولنگ کوچ کریگ میک ڈرمٹ سے بھی ایسا ہی مذاق کیا، وہ بھی اس وقت سو رہے تھے۔ بعد ازاں لی مین نے سوشل میڈل پر از رائے مذاق کہا کہ میں اس حرکت پر سڈل اور مارش سے انتقام لوں گا۔

تبصرے بند ہیں.