یونس کے ریٹائرمنٹ بم نے بورڈ کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی: یونس خان کے ریٹائرمنٹ بم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہلا کر رکھ دیا، چیئرمین شہریار خان اورچیف سلیکٹر ہارون رشید نے مارے حیرت کے انگلیاں دانتوں میں دبا لیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر بیٹسمین یونس خان نے انگلینڈ سے 4 ون ڈے میچز کی سیریز سے قبل ہی صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرکے شائقین کے ساتھ بورڈ کو بھی حیران کردیا۔ چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ مجھے نہ صرف یونس کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے بلکہ اس کی ٹائمنگ پر بھی کافی مایوسی ہوئی، انھیں پوری سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا، یونس خان بہت اچھا کھیل رہے تھے۔

اسی لیے سلیکٹرز نے محسوس کیا کہ انھیںپھر سے ایک روزہ میچز میں حصہ لینا چاہیے، مجھے ان کی ریٹائرمنٹ پر کافی حیرانی ہوئی،اس کے باوجود ہم انھیں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر شایان شان انداز میں الوداع کہیں گے۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی سینئر بیٹسمین کے فیصلے پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کیلیے شارجہ گیاتب یونس خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.