سابق کرکٹرز کواچانک ریٹائرمنٹ سازش کا نتیجہ لگنے لگی

کراچی:  سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ کسی سازش کا نتیجہ لگنے لگی۔

حنیف محمد نے کہاکہ یونس جیسے کرکٹرز مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی بدترین دبائوکا شکارہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ کوخیرباد کہنے پر مجبورہوئے، انھوں نے کہاکہ یونس کیخلاف اگر کوئی سازش ہوئی تو وہ جلد ہی بے نقاب ہو جائیگی۔ میری ذاتی رائے ہے کہ قومی ٹیم میں بار بار نکالے جانے کے باوجود اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر جگہ بنانے والے سینئر بیٹسمین اس مرتبہ پڑنے والے دبائو کو برداشت نہ کرپائے اور انکو بادل ناخواستہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا پڑا۔

حنیف محمد نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ اس ریکارڈ ساز بیٹسمین کو عزت و احترام کے ساتھ کرکٹ کے میدان سے رخصت کرتی، یونس خان کے لیے ایسے حالات میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بقا مشکلات کا شکار رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.