دنیا کے بزرگ ترین کرکٹر نارمن گارڈن انتقال کر گئے

نارمن گارڈن نے جنوبی افریقا کی جانب سے صرف 5 ٹیسٹ کھیلے اور دو دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے 29 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں 126 وکٹیں حاصل کر سکے۔ ان کا ٹیسٹ کیرئیر جنگ عظیم کے باعث بہت جلد ختم ہو گیا۔

جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بائولر اور دنیا کے بزرگ ترین کرکٹر نارمن گارڈن 103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نارمن گارڈن جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں واقع ہل بروفلیٹ پر اپنے گھر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ نارمن گارڈن پچھلے 60 سال سے اس گھر میں رہائش پذیر تھے۔ نارمن گارڈن نے جنوبی افریقا کی جانب سے صرف 5 ٹیسٹ کھیلے اور دو دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے 29 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں 126 وکٹیں حاصل کر سکے۔ ان کا ٹیسٹ کیرئیر جنگ عظیم کے باعث بہت جلد ختم ہو گیا تھا۔ نارمن گارڈن سو سال سے زائد عمر والے واحد کرکٹر تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.