فلوئیڈ مے ویدر باکسر عامر خان سے بڑے مقابلے کیلئے رضام

امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے عامر خان سے مقابلہ کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان سے فائٹ برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔

لندن: (ویب ڈیسک) اس صدی کی سب سے بڑی فائٹ کا اعزا جیتنے والے امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان سے مقابلے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر اپنے کیرئیر کی آخری فائٹ برطانیہ میں کھیلنے کے خوہشمند ہیں جس کیلئے ویمبلے سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں مے ویدر کا کہنا تھا کہ وہ برطانوی پرستاروں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ باکسر عامر خان سے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ ہوگی جس سے پرستار خوب محظوظ ہوسکیں گے۔ امریکی باکسر مے ویدر اور عامر خان 2014ء میں مد مقابل آ چکے ہیں جہاں برطانوی باکسر کو ایمپائر کے متنازع فیصلے کے سبب شکست ہوئی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.