لاہور:
لیسکو نے فنی خرابی کے باعث نصف سے زائد گرڈ اسٹیشنز بند کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
تکنیکی خرابی کے باعث جمعرات کی صبح لاہور کے 40 میں سے 20 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہے، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈائریکٹرآپریشنز لیسکو کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے راوی، کوٹ لکھپت اور شالامار آنے والی 220 کے وی اے سپلائی لائن میں خرابی آئی تھی، جس کے باعث گرڈ اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں، دھند میں کمی آتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آجائے گی۔
تبصرے بند ہیں.