Latest National, International, Sports & Business News

سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے گوادرحق دوتحریک کےسربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ۔عدالت نے مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے مولانا ہدایت الرحمان کو 3 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.