سٹیٹ بینک نے رمضان میں دو سو انچاس ارب کے نوٹ جاری کئ

عید کے موقع پر پانچ سو ، ہزار اور پانچ ہزار کے دو سو اٹھارہ ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے گئے

اسلام آباد ( ) سٹیٹ بینک نے ماہ صیام میں دو سو انچاس ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے بینکنگ سروس کارپوریشن نے اکتیس ارب روپے مالیت کے دس ، بیس ، پچاس اور سو روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جن میں بارہ ارب سٹیٹ بینک جبکہ سولہ ارب کمرشل بینکوں کے ذریعے جاری کئے گئے ۔ مرکزی بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ تین ارب روپے جاری کئے گئے ۔ عید پر پانچ سو ہزار اور پانچ ہزار کے دو سو اٹھارہ ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے گئے ۔ ان نوٹوں کا استعمال اے ٹی ایم مشینوں میں کیا جاتا ہے ۔ مرکزی بینک نے اس موقع پر بینکوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم سے رقم کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.