مظفرگڑھ :مال بردار گاڑی اور مسافر ٹرین کو حادثہ ، ٹرین کے وہیل ٹوٹ گئے –

ٹرین فرنس آئل اتار کر سمہ سٹہ جا رہی تھی کہ اچانک بریک لگانے سے پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ، مہر ایکسپریس کی بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں

مظفر گڑھ ( ) مظفر گڑھ میں ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مظفرگڑھ ریلوے سٹیشن کے نزدیک بھٹہ پور پھاٹک پر مال بردار ٹرین کو صبح 5 بجے حادثہ پیش آ گیا جہاں ریلوے ٹریک اکھڑنے سے پانچ بوگیاں پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ۔ ٹرین کے وہیل بھی ٹوٹ گئے تاہم عملے کے تمام لوگ محفوظ رہے ، ٹرین مظفرگڑھ تھرمل پاور سٹیشن پر فرنس آئل اتار کر ملتان کے راستے سمہ سٹہ جا رہی تھی ۔ مقامی عملہ کے مطابق تیز رفتار ٹرین کو اچانک بریک لگانے سے حادثہ پیش آیا ، حادثے کے باعث راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس سمیت تمام ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے ۔ ریسکیو کا کام کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کی گئی تو راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس بھی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.