رمضان المبارک میں کراچی شیئر بازار میں ہنڈرڈ انڈیکس میں چار فیصد اضافہ

کاروباری دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے سرگرمیاں کم ہونے کا امکان تھا ، اڑتیس کروڑ تیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا

کراچی  ) رواں سال رمضان المبارک میں کراچی شیئر بازار کا ہنڈریڈ انڈیکس چار فیصد توانا ہو کر چھتیس ہزار کی بلند ترین سطح کے قریب اختتام پذیر ہوا ۔ رمضان المبارک میں کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا دورانیہ کم ہونے کے سبب کاروباری سرگرمیاں کم رہنے کے اندازے تھے لیکن مارکیٹ نے تمام اندازوں کے برعکس کارکردگی دکھائی ۔ اوسط یومیہ کاروباری سرگرمیاں پینتالیس فیصد اضافے سے اڑتیس کروڑ تیس لاکھ شیئرز رہیں جن کی مالیت سترہ فیصد زیادہ رہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں دو فیصد اضافے سے پنتیس ہزار آٹھ سو ستاسی پر بند ہوا ۔

 

تبصرے بند ہیں.