سوچی گیمز ، برفیلے میدانوں میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری,کینیڈا سرفہرست

سوچی ()سوچی گیمز میں برفیلے میدانوں میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔کینیڈا کی ٹیم سات تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہو گئی۔

روس کے شہر سوچی میں جاری بائیسویں اولمپکس گیمز کا میلہ جاری ہے۔ فری سٹائل سکنگ کے سنگلز ایونٹ میں کینیڈا کے ایلیکس شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلے نمبر پر رہے۔انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ایلیکس کے ہم وطن اور روایتی حریف کنگز برے دوسری اور میزبان روس کے ایلکژنڈر تیسری پوزیشن پر رہے۔ویمنز آئس ہاکی ایونٹ میں کینیڈا کی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔کوارٹر فائنل میں کینیڈین خواتین نے فن لینڈ کو تین صفر سے شکست دی۔

تبصرے بند ہیں.