سوچی اولمپکس رنگا رنگ آتشبازی میں اختتام پذیر،روس سر فہرست رہا

سوچی ()22 ویں سرمائی گیمز میزبان ملک کی شاندار جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔آتشبازی کے مظاہرے نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔

روسی شہر کے برفیلے میدانوں پر 6 فروری سے شروع ہونے والے کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گئے ، اختتامی تقریب کی آتشبازی نے آسمان پر رنگینیاں بکھیر دیں۔ایونٹ میں سکیٹنگ اور کرلنگ سمیت پندرہ کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔روس نے 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر سب سے زیادہ 33 تمغے جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جس میں 11 سلور اور 9 برانز شامل ہیں۔ان مقابلوں میں کینیڈا نے دوسری اور ناروے نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔گمیز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں 2018 کے میزبان شہر پیانگ یانگ کو اولپمک کا پرچم سونپا گیا۔مقامی فنکاروں کی رنگا رنگ پرفارمنس نے شرکاء کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔پاکستان کے واحد کھلاڑی محمد کریم نے الپائن سکیئنگ میں نمائندگی کی ، وہ روایتی حریف بھارتی ایتھلیٹ کو پچھاڑ کر قومی ہیرو بنے۔

تبصرے بند ہیں.