ایشیا کرکٹ کپ کا کل سے آغاز،پاکستان پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے مدمقابل

ڈھاکہ ()ایشیا کپ کا بارہواں ایونٹ کل سے بنگلہ دیش میں شروع ہو گا ، پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں‌ میزبان ملک بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں‌ اترے گی.

انیس سو تیراسی سے شروع ، ایشیا کپ کے گیارہ مقابلے ہوئے ، بھارت پانچ بارچیمپئن بنا۔سری لنکا نے چار جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان نے دو ٹائٹل اپنے نام کیے ۔ پاکستان تین سو پچاسی رنز کے بڑے ٹوٹل کے ساتھ سب کے لیے خطرے کا نشان ہے ۔ تین سو چوہتر رنز کی بدولت بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔ٹیم انڈیا نے ہانگ کانگ کو دو سو چھپن رنز سے ہرا کر سب سے بڑی جیت سمیٹی ، اس دوڑ میں دو سو تینتیس رنز سے جیت کر پاکستان دوسرے نمبر پر رہا ۔ رنز کا بڑا مجموعہ ایک ہزار دو سو بیس رنز لیجنڈ جے سوریا کا ہے۔نو سو اکہتر رنز بنانے والے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی دوسری پوزیشن ہے ۔ انفرادی اننگز میں ویرات کوہلی ایک سو تیراسی رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔یونس خان ایک سو چوالیس رنز کی اننگز کھیل کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ ماضی کے سٹار سنتھ جے سوریا چھ سنچریوں کے ساتھ نمبر ایک ہیں۔شعیب ملک کے تین انفرادی سینکڑے ہیں۔زیادہ وکٹیں گرانے کا اعزاز لنکن بائولرز کے پاس ہے۔مرلی دھرن 30 اور چمندا واس نے 23 شکار کیے۔بڑی شراکت داری میں دو ہزار بارہ میں اوپنر محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے دو سو چوبیس رنز جوڑے ۔ بھارتی جوڑی گوتم گھمبیر اور ویرات کوہلی نے دو سو پانچ رنز بنائے۔

تبصرے بند ہیں.