سونے کی قیمت چھ سو روپے فی تولہ کم ہو گئی

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت چھ سو روپے فی تولہ کم ہو گئی۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت اڑتالیس ہزار چھ سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت پانچ سو چودہ روپے کمی سے اکتالیس ہزار چھ سو ستاون روپے پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت نو ڈالر فی اونس کم ہو گئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت بارہ سو اڑتیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.