اسٹیٹ بنک کا سیلاب زدہ علاقوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان –

اسٹیٹ بنک نے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے دس ارب روپے رکھے گئے۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور نئے قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دس ارب روپے کی رعایتی مالکاری اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں بنک پیداواری ، جاری سرمائے کے قرضوں پر کاشتکاروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سےآٹھ فیصد سالانہ مارک اپ وصول کریں گے۔ متاثرہ قرض دہندگان کے زرعی، ایس ایم ای اور چھوٹے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.