سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ کم ہو گئی

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ کم ہو گئی۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دو ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو اکیس ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

تبصرے بند ہیں.