رواں مالی سال گاڑیوں کی مجموعی پیداوار میں 1 فیصد اضافہ

رواں مالی سال ملک میں گاڑیوں کی پیداوار میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

کراچی: () پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق ایک فیصد اضافے سے پچاسی ہزار تین سو ستاون گاڑیاں تیار ہوئی جبکہ جولائی سے مارچ تک چھیاسی ہزار تین سو پچانوے گاڑیاں فروخت ہوئی۔ چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار میں آٹھ فیصد سے زائد کمی ہوئی۔ جولائی سے مارچ تک چھوٹی گاڑیوں کے تیس ہزار آٹھ سو پچپن یونٹس تیار ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.