ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک پوائنٹ کی معمولی کمی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک پوائنٹ کی معمولی کمی ہوئی۔

کراچی: مارکیٹ کا آغٖاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار چار سو اکانوے پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ میں نو روز سے جاری تیزی کا سلسلہ برقرار نہ رہ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار دو سو انچاس پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر چونتیس کروڑ پچیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.