سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہو گئی مگر طلب میں اضافے کے باعث ملک میں سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت انچاس ہزار پانچ سو روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے بیالیس ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پانچ ڈالر فی اونس بڑھ گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو چورانوے ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.