سونے کی قیمت ساڑھے 52 ہزار روپے تولہ ہو گئی

عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے بڑھ گئی۔

کراچی: ) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت ساڑھے باون ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے سے پینتالیس ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں سات ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو ستائیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.