سولر پینلز فروخت کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ

جلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیہ کے باعث صارفین کی بڑی تعداد شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کو ترجیح دے رہی ہے.

اسلام آباد: (آن لائن) سولر انجری سلوشن پرووائیڈرز کا کہنا ہے کہ درمیانے سائز کے گھر کیلئے شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کے اخراجات آتے ہیں جس کی مدد سے تین تا چار پنکھوں سمیت 12 سے زائد انرجی سیورز جلائے جا سکتے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیہ کے باعث صارفین کی بڑی تعداد شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کو ترجیح دے رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کا خرچہ تین سال میں پورا ہو جاتا ہے جس کے بعد وہ مفت بجلی کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.