سونے کی فی تولہ قیمت51 ہزار روپے سے نیچے آگئی

کراچی: 

سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار روپے سے نیچے آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1267 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور85 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 900 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 628 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت625.71 روپے پرمستحکم رہی۔

تبصرے بند ہیں.